امریکی تجاویز مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں: ایران

تہران(ایرانی سرکاری میڈیا)ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے امریکا کو بھجوائی گئی تجاویز میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو بھی اہم نکتہ قرار دیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے اپنے مؤقف میں قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور جنگی نقصانات کے ازالے کو بنیادی اہمیت دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دے چکے ہیں۔