امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے

واشنگٹن(ایجنسیاں)وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق بیجنگ آمد کے موقع پر صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کی شام ایک سرکاری عشائیہ دیا جائیگا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور مذاکرات کرینگے۔