واشنگٹن( ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں ایران کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کے ساتھ ساتھ ریڈار تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب امریکا مزید تحمل کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہ رہے اور اسے فوجی کارروائی کے ذریعے وہ کام مکمل کرنا پڑے جو اس کے بقول کامیابی سے شروع کیا جا چکا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود ختم ہو جائے گا۔

