اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)اوٹاوا سینٹر سے رکنِ پارلیمنٹ یاسر نقوی نے ایک ملاقات میں گوئٹے مالا کے وزیرِ خارجہ کارلوس رامیرُو مارٹینیز کا اوٹاوا میں خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں کینیڈا اور گوئٹے مالا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، ثقافتی روابط کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

