اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، فضل الرحمان کو بھی دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار)اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہی ہوگا۔