آپریشن فجر الیمن، حوثی ملیشیا کے 900 سے زائد ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ

عدن (انادولو)یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن فجر الیمن کے دوران حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر ایک ہزار 732 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 900 سے زائد حوثی ارکان ہلاک ہوئے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کی 287 سے زائد فوجی گاڑیوں اور آلات کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق حملوں میں لڑاکا طیاروں، بغیر پائلٹ طیاروں، میدانی توپ خانے اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا گیا۔یمنی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ فضائی حملوں میں مارب کے جنوب مغربی محاذوں پر حوثی ملیشیا کی بیرکوں، گوداموں اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔