کراچی (نمائندہ خصوصی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مسئلے کو آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں لایا جائے۔
اپنے بیان میں جسٹس (ر) وجیہ الدین نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین اور قانون کسی قیدی سے مشاورت کرنے سے روکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی غیر جانب دار اور انتظامی امور کے ماہر شخص کو گورنر نامزد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے صوبائی حکومت لے کر اپنے وفاقی اتحادی کے سپرد کردی ہے۔

