ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید

پونچھ (سیکیورٹی ذرائع) لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں مبینہ طور پر بھارتی جانب سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کیلئے گئے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔