تہران (ایرانی میڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ “اچھا پولیس والا اور برا پولیس والا” کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بیروت پر ہونے والے حالیہ حملے نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
باقر قالیباف کے مطابق اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کسی بھی قسم کی رعایت حاصل نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یا تو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر ان پر عملدرآمد کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

