کویت سٹی(غیر ملکی میڈیا)کویتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ حملے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کی صریح خلاف ورزی ہیں اور انہیں کسی صورت قابلِ قبول نہیں قرار دیا جا سکتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کیے گئے حملے کھلی جارحیت ہیں جو نہ صرف کویت بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئےسنگین خطرہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
کویتی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ کویت اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

