تہران (بین الاقوامی میڈیا)ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم اختلافات ابھی بھی برقرار ہیں، خصوصاً جوہری امور اور سنجیدہ مذاکرات کے حوالے سے۔عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بنیادی معاملات پر ابھی مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا، اور آگے بڑھنے کے لیے مزید بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا فیصلہ بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی معاہدہ (ڈیل) ممکن ہے جو جنگ بندی میں توسیع اور پابندیوں کے خاتمے جیسے امور پر بات چیت کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم کیے جاتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے بارے میں یقین دلانے کے لیے تیار ہے۔

