واشنگٹن/ڈوور، ڈیلاویئر (خبر ایجنسیاں) ایران سے جاری جنگ میں ہلاک ہونیوالے 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ڈیلاویئر کے ڈوور ایئر فورس بیس پر قومی پرچم میں لپٹی فوجیوں کی میتیں وصول کیں۔ یہ فوجی 17 جولائی کو اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
ادھر ایران کے خلاف جاری جنگ پر امریکا میں سیاسی اور عوامی مخالفت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے جنگ کے مالی اور انسانی نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس جنگ پر اب تک امریکا تقریباً 38 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 450 سے زائد امریکی فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

