تہران/واشنگٹن (ایران میڈیا، رائٹرز، اے ایف پی)ایران مار گرائے گئے امریکی طیارے کی مزید تصاویر جاری کر دی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ایف-35 طیارے سمیت تین امریکی طیارے، پانچ ڈرون اور دو کروز میزائل تباہ کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے دو امریکی طیارے، پانچ ڈرون اور دو کروز میزائل تباہ کیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں مار گرائے گئے ایف-15 طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا تاہم طیارے میں موجود ویپن سسٹمز آفیسر لاپتا ہے۔ ایرانی میڈیا نے طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران نے اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے اور جنوبی اسرائیل کے صنعتی علاقوں سمیت مختلف شہروں پر میزائل حملے کیے، جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک ایران کی کارروائیوں میں سات امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

