ایران کا اقوام متحدہ سے امریکی و اسرائیلی حملوں کی بلا امتیاز مذمت کا مطالبہ

تہران ( ایجنسیاں) عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حملوں کی بلا امتیاز مذمت کی جائے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت جارح ممالک کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جو ممالک عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے فکر مند ہیں، انہیں ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کو ایران پر مسلط کی گئی امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر زور دیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر ایران پر حملوں کی غیر جانبدارانہ مذمت کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔