ایران کےجنوبی علاقوں، بوشہر، چغادک، کونارک اور بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاعات

تہران (مہر نیوز ایجنسی)ایران کے جنوبی صوبہ بوشہر کے شہر بوشہر اور قریبی علاقے چغادک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر کونارک اور بندرعباس سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق بوشہر اور چغادک کے اطراف دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کونارک میں بھی تین دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ اسی دوران بندرعباس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بوشہر میں ایران کا اہم جوہری بجلی گھر واقع ہے، تاہم دھماکوں کی نوعیت، ممکنہ نقصان یا کسی جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔