واشنگٹن(امریکی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر انہیں کوئی افسوس نہیں، باوجود اس کے کہ اس تنازع کے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں لفظ افسوس پر یقین نہیں رکھتا، ہم ہمیشہ اپنے فیصلوں پر کوئی نہ کوئی سوال اٹھا سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ یہی فیصلہ کرنا ہوتا تو میں بالکل وہی کرتا جو میں نے کیا۔
امریکی صدر نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کردیا کہ جنگ کے باعث ان کے بعض حامی پریشان اور حوصلہ شکن ہوگئے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ حوصلہ شکن ہیں، میرے خیال میں انہیں اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی۔ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ یہ تنازع انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گا۔

