منامہ (بحرین نیوز ایجنسی)بحرین کی ایک عدالت نے ایران کیلئے مبینہ جاسوسی اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے روابط رکھنے کے الزام میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔بحرینی حکام کے مطابق تینوں ملزمان پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ مبینہ ملی بھگت، دشمن عناصر کی معاونت اور بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ نیٹ ورک کے ساتھ روابط رکھنے میں ملوث تھے۔بحرینی حکام کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ملک میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مشتبہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جن کے تحت متعدد تحقیقات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

