لندن( برطانوی میڈیا، سوشل میڈیا)معروف برطانوی ریڈیو اسٹیشن ریڈیو کیرولائن نے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث غلطی سے شاہ چارلس سوم کی موت کا اعلان نشر کرنے پر عوام اور شاہی خاندان سے معذرت کر لی۔
ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ غلطی اسٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئی۔بیان کے مطابق خرابی کے نتیجے میں بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی پروٹوکول خودکار طور پر فعال ہو گیا، جس کے باعث غلط اعلان نشر ہوا۔
ریڈیو اسٹیشن نے بتایا کہ اس دوران کچھ وقت کیلئے نشریات بھی معطل رہیں جس سے عملے کو فوری طور پر صورتحال کا علم ہوا اور بعد ازاں سسٹم بحال کر کے معذرت جاری کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ہم شاہ چارلس سوم اور اپنے سامعین سے اس غلطی اور پیدا ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

