برطانیہ: چڑیا گھر میں تین سالہ بچہ مگرمچھوں کے احاطے میں جا گرا

لندن(نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین سالہ بچہ اچانک مگرمچھوں کے مخصوص احاطے میں جا گرا، جس کے بعد وہاں موجود افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=dFEjAZSXlr8
پولیس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں بچے کی حالت تشویشناک ہے اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شخص اور متاثرہ بچے کے درمیان کسی قسم کا تعلق موجود نہیں ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس ہولناک واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔