فلیٹ بش کے علاقے میں حادثہ، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری
نیویارک (ایجنسیاں) امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 کنسٹرکشن ورکر زخمی ہوگئے۔
نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ بروکلین کے جنوبی علاقے فلیٹ بش میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، دو افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ دیگر ممکنہ متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

