کینیڈا بھر میں یومِ یادگاری کی تقریبات، جنگوں میں جانیں قربان کرنیوالے فوجیوں کو خراجِ عقیدت

اوٹاوا (کینیڈین پریس) کینیڈا بھر میں 11 نومبر کو یومِ یادگاری کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں جنگوں کے دوران ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور سابق فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اوٹاوا میں قومی جنگی یادگار پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم مارک کارنی، گورنر جنرل لوئز آربر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔رواں سال کی تقریبات میں افغانستان جنگ کے آغاز کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد بھی تازہ کی گئی۔ اس جنگ میں کینیڈا کے 40 ہزار فوجی اہلکاروں نے خدمات انجام دیں، جبکہ 159 کینیڈین فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔