ریاض پر حوثی میزائل حملے کی کوشش ناکام، تین کروز میزائل تباہ

ریاض (ایجنسیاں) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل سعودی اتحادی افواج نے فضا ہی میں تباہ کردیے۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق میزائل ریاض کے علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرکے خطرہ ٹال دیا گیا۔حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی دارالحکومت پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اتوار کو حوثیوں کے ایک حملے میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

ایک روز قبل منگل کو بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔