مرسین(اناطولیہ، حریت)ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین کے ضلع ترسوس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر پہلے اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کیا، بعد ازاں ایک ریسٹورنٹ پہنچ کر وہاں کے مالک اور ایک ملازم کو گولیاں مار دیں۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے مزید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک چرواہا، ایک ٹرک ڈرائیور اور ایک اور شخص بھی جان سے گئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جو رات بھر جاری رہا۔
حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اور حملے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے واقعے کو “بہیمانہ حملہ” قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئےدعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

