تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس میں تصادم، 8 افراد ہلاک، 35 زخمی

بینکاک(رائٹرز، اے ایف پی، تھائی پی بی ایس)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ٹرین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔پولیس اور امدادی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاراور فائر بریگیڈ نےآگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ٹرین کو لیول کراسنگ کی جانب آتے اور پھر بس سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے فوراً بعد بس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔تھائی وزیراعظم انوتن چرنویراکول نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔