تہران: شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

تہران( ایرانی میڈیا، ارنا، تسنیم، مہر نیوز)ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے جسد خاکی کو نمازِ جنازہ کی تیاریوں کے سلسلے میں تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو تہران پر کیے گئے حملے میں شہید ہوئے تھے۔حملے میں ان کی بہو، زہرا حداد عادل، جو موجودہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ تھیں، بھی شہید ہو گئی تھیں۔

دریں اثنا زہرا حداد عادل کی یاد میں تہران کے فرہنگ اسکول میں بدھ کی شب تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔