تہران: مسلط کردہ مذاکرات مسترد کرتے ہیں: سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (ایرانی عدلیہ، غیر ملکی میڈیا)ایران کے سربراہ عدلیہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایران منطقی اور معقول بنیادوں پر مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم مسلط کردہ مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ منطق اور عقلیت پر مبنی مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ دشمن جارحیت اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ اس ناکامی کے بعد دشمن مذاکرات کی میز پر غیر ضروری اور حد سے زیادہ مطالبات نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے وقار کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنگ سے نہیں ڈرے گا اور اپنے وقار کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیگا۔