جارجیا کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اراکین کے درمیان ہاتھا پائی، اجلاس کی کارروائی معطل

تبلیسی(رائٹرز، اے ایف پی، جارجین میڈیا)جارجیا کی پارلیمنٹ میں وزیرِاعظم کی سالانہ رپورٹ پر ہونے والے سوال و جواب کے سیشن کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جس کے باعث اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم ایراکلی کوباخیدزے پارلیمنٹ میں اپنی سالانہ رپورٹ پیش کر رہے تھے، جس کے بعد اراکین نے مختلف امور پر سوالات اور تنقید کی۔بحث کے دوران ایوان میں کشیدگی بڑھ گئی اور حکومتی و اپوزیشن اراکین ایک دوسرے سے الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں مکوں اور دھکم پیل کا تبادلہ ہوا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی کچھ دیر کیلئےمعطل کی گئی جبکہ پارلیمانی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے صورتحال پر قابو پایا۔ واقعے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کرنے کیلئےانتظامات کیے گئے۔