ٹوکیو/تہران( ایرانی خبر ایجنسی)جاپان کی وزیراعظم نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
جاپانی وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا کہ گفتگو میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ صورتحال کو سفارتی طریقے سے قابو میں لایا جائے گا اور جلد از جلد معاہدے کی طرف پیش رفت کی جائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔
جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے پرزور مطالبہ کیا کہ جاپان سمیت تمام ایشیائی ممالک کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ اور آزادانہ گزرنے کی اجازت دی جائے۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

