جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، فضائی کرایوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں بھی کمی کا رجحان سامنے آ سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایئرلائنز کی جانب سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔