پیرس (نمائندہ خصوصی) جی سیون ممالک نے ایران جنگ کے دوران شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں علاقائی شراکت داروں، شہری آبادیوں اور اہم انفرا اسٹرکچر پر تنازع کے اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں آبنائے ہرمز میں محفوظ اور ٹول فری جہاز رانی کی آزادی بحال رکھنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیرس میں ہونے والے اس اجلاس میں سعودی عرب، برازیل، جنوبی کوریا، بھارت اور یوکرین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

