حماس فوری طور پر ہتھیار حوالے نہیں کرے گی:حسام بدران

دوحہ(عرب میڈیا)فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس فی الحال اپنے ہتھیار حوالے نہیں کرے گی۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسام بدران نے کہا کہ ہتھیاروں کی حوالگی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی کمیٹی کے غزہ کا انتظام سنبھالنے کے بعد صرف فلسطینی پولیس کے پاس ہتھیار ہوں گے۔حسام بدران کے مطابق فلسطینی پولیس کے علاوہ غزہ میں ہتھیار کھلے عام موجود نہیں رہیں گے اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین فلسطینی قیادت اور مختلف دھڑوں کی باہمی مشاورت سے کیا جائیگا۔