حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کیلئے تیار ہیں:خاتم الانبیا بریگیڈ

تہران(ایرانی میڈیا)ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے یا جارحیت کی صورت میں ایران فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مسلح افواج فیصلہ کن، طاقتور اور وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فوج ہر قسم کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئےمکمل تیاری رکھتی ہے۔دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فوجی کارروائی کی ڈیڈ لائن خود ہی واپس لے لی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور غلط ہے کہ ایرانی قوم یا اس کی مسلح افواج دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گی۔محسن رضاعی کا کہنا تھا کہ ایران کی افواج اور عوام ہر قسم کے دباؤ اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔