تہران ( ایرانی میڈیا، غیر ملکی میڈیا)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امریکا اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کیلئے ڈھال نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب خطے میں اپنی فوجی سرگرمیوں اور اڈوں کے قیام کیلئےمحفوظ پناہ گاہ میسر نہیں ہوگی، ایران نے جارح امریکا کو سخت جواب دے کر دشمن کے مقاصد ناکام بنا دیے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ “اللّٰہ اکبر” کے جذبے نے ایرانی قوم کو طاقت اور استقامت عطا کی جبکہ مستقبل امتِ مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔انہوں نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی عمر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

