دبئی ایئر پورٹ پر نیا سیکیورٹی نظام ، چیکنگ مزید سخت بنانے کا فیصلہ

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت چیکنگ کے معیار کو مزید سخت اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دبئی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر “نیشنل انسپکٹر” نامی نیا سیکیورٹی نظام نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام معائنے بین الاقوامی سیکیورٹی اصولوں کے مطابق کیے جائیں گے۔دبئی پولیس کے مطابق یہ نیا نظام سیکیورٹی خطرات کی بروقت نشاندہی میں مدد دے گا اور مجموعی نگرانی کے عمل کو زیادہ مؤثر بنائے گا۔

حکام نے بتایا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ سیکیورٹی کے لیے اماراتی نوجوانوں کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ سیکیورٹی نظام کو مزید منظم اور جدید بنایا جا سکے۔دبئی حکام کے مطابق نئے اقدامات سے ایئرپورٹ پر نگرانی اور معائنے کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔