مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا۔ ایران ملز سے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد کی جانب سے سالانہ کمیونٹی باربی کیو تقریب کا انعقاد 11 جولائی 2026 بروز ہفتہ کیا جائے گا، جس میں علاقے کے مکینوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اقرا خالد کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق تقریب دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک ایرن میڈوز کمیونٹی سینٹر، 2800 ایرن سینٹر بلیوارڈ، مسی ساگا میں منعقد ہوگی۔
تقریب کا مقصد مسی ساگا۔ ایران ملز کی مقامی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے مفت باربی کیو کھانے کا انتظام، مقامی تنظیموں کی جانب سے براہ راست ثقافتی و تفریحی پروگرام، خاندانی سرگرمیوں اور عوامی ملاقات کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔
یہ سالانہ تقریب کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے سے ملنے، خوشگوار ماحول میں وقت گزارنے اور مقامی ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے جبکہ علاقے کے رہائشیوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

