سب میرین کیبل میں خرابی، بعض صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کے مسائل کا سامنا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ہوئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ٹریفک متبادل لنکس کے ذریعے منتقل کرکے سروس برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔