مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)اسکاربرو سینٹرڈان ویلی ایسٹ سے رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے صاحبزادے عمید زاہد کا نکاح مناہل شاہد کے ساتھ مسی ساگا کے مقامی ہال میں منعقد ہونیوالی ایک پروقار تقریب میں انجام پایا۔

تقریب میں خزانہ بورڈکے صدرشفقت علی،مظہرشفیق سمیت قریبی عزیز و اقارب، دوستوں اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے خصوصی طورپرشرکت کی، جبکہ ماحول خوشی، محبت اور دعاؤں سے بھرپور رہا۔
“جنگ نیوزکینیڈا”کے چیف ایڈیٹراشرف لودھی نے بھی سلمیٰ زاہداور نوبیاہتاجوڑے کوخصوصی مبارکبادپیش کی ہےاور دلہادلہن کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے. اس موقع پر نو بیاہتا جوڑے کیلئے خوشیوں، یکجہتی اور برکتوں سے بھرپور زندگی کی دعا کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

