شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے میں شمولیت سے انکار

پیانگ یانگ ( سرکاری خبر ایجنسی، اقوام متحدہ رپورٹس، بین الاقوامی میڈیا)شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے ایٹمی عدم پھیلاؤ کا معاہدہ (NPT) میں شامل ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی کسی ایسی پابندی کو تسلیم کرتا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی جوہری حیثیت کو برقرار رکھے گا اور اس فیصلے میں کسی بیرونی دباؤ یا یک طرفہ مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل مندوب کم سونگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک نیوکلئیر عدم پھیلاؤ معاہدے سے متعلق جاری ریویو کانفرنس کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جاری ہے جس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

مندوب نے مؤقف اختیار کیا کہ شمالی کوریا ایک جوہری طاقت ہے اور یہ حقیقت کسی بھی دباؤ یا بین الاقوامی خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ اسرائیل بھی اس معاہدے کا رکن نہیں ہے، جبکہ ایران ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کا معاہدہ (NPT) پر دستخط کر رکھے ہیں۔