اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج شام سوا 6 بجے طلب کر لئے ہیں، دونوں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت بدھ کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق بل پیش کرے گی۔دوسری جانب نو منتخب رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ آج ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے ہیں۔

