اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر 1989 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر یہ اعزازات دینے کی منظوری دی۔
منظور شدہ ایوارڈز میں 23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 11 ستارہ بسالت شامل ہیں۔اس کے علاوہ 475 تمغہ بسالت، 130 امتیازی اسناد، 175 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس 1، 319 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس II اور 620 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس III بھی شامل ہیں۔

