فیصل آباد (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن کورٹ نے میڈیکل طالبہ پر تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجموعی طور پر 14 سال 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم شیخ دانش پر ایک کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا.اس کی ساتھی ملزمہ ماہم کو 9 سال 9 ماہ قید اور 61 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے مقدمے میں شامل دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم بھی دیا۔پولیس کے مطابق 2022 میں درج مقدمے میں شیخ دانش پر الزام تھا کہ اس نے شادی سے انکار پر میڈیکل طالبہ خدیجہ کی تشدد اور تذلیل کی.

