پشاور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ قاسم خان سے منسوب جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ عوام کے دلوں میں آزادی کی تمنا موجود ہے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی کو حقیقی آزادی قرار دیتے ہیں اور پارٹی اپنے جیلوں میں قید کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر حملہ کیا گیا اور اب آئین کی بحالی ضروری ہے۔سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا، جبکہ پرامن تحریک جلد کامیابی کی طرف لے جائے گی۔

