قم:پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ ادا

قم (ایرانی میڈیا) پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، ان کی میت کو خراجِ عقیدت کیلئےقم منتقل کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ان کی میت کو جنوبی شہر کاشان لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین اور آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق علی محمد نائینی گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔