لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سالانہ انتخابات میں احمد فراز اور آصف چوہدری صدر، حماد اسلم سینئر نائب صدر، احمر کھوکھر نائب صدر، نعمان شیخ جنرل سیکرٹری، حافظ جابر وقاص جوائنٹ سیکرٹری اور عمر یعقوب فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ علی مرزا، شاہ زیب شہزاد بھٹی، قیصر افتخار، رانا عامر علی اور جواد شاہ گورننگ باڈی کے رکن منتخب ہوئے۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

