لاہور پولیس : مالی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 23 مقدمات

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں رواں سال کے دوران پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک مجموعی طور پر 43 اہلکار نامزد ہیں جن میں 5 سب انسپکٹر اور 12 اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقدمات میں 26 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے الزامات پر درج کیے گئے ہیں۔