لندن: 18 سالہ طالب علم کے قتل پر سکھ نوجوان کو عمر قید کی سزا

لندن (نیوزایجنسیاں)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 18 سالہ یونیورسٹی طالب علم ہینری کے قتل کے جرم میں سکھ نوجوان وکرم ڈگوا کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔رپورٹس کے مطابق قتل کا واقعہ 3 دسمبر 2025 کو پیش آیا تھا، جس میں وکرم ڈگوا نے کرپان کے ذریعے ہینری کو جان لیوا وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

سماعت کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نسل پرستانہ حملے کا شکار ہوا، تاہم تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد یہ مؤقف غلط ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے جھوٹے بیان کے باعث پولیس نے ابتدائی طور پر زخمی ہینری کو بھی ہتھکڑیاں لگا دی تھیں۔ مزید برآں، ملزم کی والدہ کو بھی جائے وقوعہ سے ہتھیار ہٹانے میں مدد دینے کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔عدالت نے شواہد، گواہوں کے بیانات اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وکرم ڈگوا کو عمر قید کی سزا سنائی۔