ابوظبی (اماراتی وزارت دفاع، گلف نیوز) متحدہ عرب امارات میں تربیتی مشن کے دوران 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔اماراتی وزارت دفاع کے مطابق میجر عبداللہ شامس المنہالی اور آفیسر امیدوار سعید عبداللہ الشامسی پیر 14 ستمبر کو ملک کے اندر تربیتی مشن انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
وزارت دفاع نے دونوں اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

