’میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو آج یا کل مر جاؤں‘: سہیل آفریدی

کلرکہار (نامہ نگار) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کلرکہار ریسٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مر جاؤں یا آج ہی مر جاؤں۔‘‘

سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمے کے دوران کہا کہ انہیں وہاں ایک گاڑی بھی نظر نہیں آرہی، ’’کوئی اور کام بھی کرتے ہو یا صرف پی ٹی آئی پر ہی نظر ہے؟‘‘

پولیس افسر نے جواب دیا کہ اہلکار وزیرِ اعلیٰ کی حفاظت کیلئےوہاں موجود ہیں۔اس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ’’میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مر جاؤں یا آج ہی مر جاؤں۔‘‘

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پولیس والے ایک بھی عوامی گاڑی کو رکنے نہیں دے رہے۔انہوں نے پروٹوکول کیلئےآنے والے افسران کو بھی واپس چلے جانے کی ہدایت کردی۔