امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 2 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہیں آسکی، برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

امریکی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، جبکہ اماراتی مربن 119 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات متوقع ہے۔

دوسری جانب شام میں حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے۔شامی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پٹرول کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ کیا تھا۔