مدین میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، خواتین اور مقامی افراد کا احتجاج

مدین(نامہ نگار) سوات کے علاقے مدین میں 9 سالہ بچی کے قتل اور مبینہ زیادتی کیخلاف خواتین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کالام شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ احتجاج میں کم عمر بچیاں بھی شریک تھیں۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔